نیب بلوچستان کا صوبائی وزراء کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

نیب بلوچستان کا صوبائی وزراء کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

کوئٹہ(آن لائن)نیب بلوچستان نے صوبائی حکومت میں شامل وزراء کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا اور کئی وزراء کی کرپشن کی فا ئل کھول دی گئیں ،ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نے موجودہ اور سابق وزراء کیخلاف کرپشن کے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور جلد ان کیخلا ف عدالتوں میں ریفرنسز دائر کرینگے قومی احتساب بیورو نے مشیر وزیراعلیٰ عبیداللہ جان بابت کیخلاف نیب بلوچستان کو ان کی کرپشن کی تحقیقا ت کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا جبکہ کوئٹہ میٹرو پولٹین کارپوریشن میں ہونیوالی کرپشن پر تحقیقات شروع کر دی اور نیب کی تحقیقات کے بعد میٹرو پولٹین کارپوریشن میں ملوث بااثر شخصیات ا ور ملازمین نے خوف کی وجہ سے روپوش ہو گئے ،ذرائع کا کہنا ہے بلوچستان میں ریکارڈ کرپشن ہوئی ،اسلئے نیب بلوچستان نے کارروائیوں کا عمل تیز کر دیاہے اورآئندہ چند دنوں میں گرفتاریاں اور تحقیقات شروع ہو جائے گی۔

تحقیقات آغاز

مزید : صفحہ آخر