پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر قائم مقام وی سی پنجاب یونیورسٹی تعینات

پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر قائم مقام وی سی پنجاب یونیورسٹی تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب گورنمنٹ نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے اور چانسلر، گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے پنجاب یونیورسٹی کے ڈین آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر کو پنجاب یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات کردیا ہے۔ ڈاکٹر زکریا ذاکر اس وقت تک وائس چانسلر تعینات رہیں گے جب تک مستقل بنیادوں پر وائس چانسلر کی تعیناتی نہیں ہوجاتی۔گورنر پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وائس چانسلر

مزید :

صفحہ آخر -