قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی نے چاروں صوبائی سیکرٹریز ماحولیات کو طلب کر لیا

قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی نے چاروں صوبائی سیکرٹریز ماحولیات کو طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د ( آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے وفاق اور صوبوں میں کو آر ڈینیشن کیلئے صوبائی سیکرٹریز ماحولیات کو طلب کر لیا،کمیٹی کو متعلقہ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت اب تک 15ملین پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ آئندہ5سال میں 105ملین پودے لگائے جائیں گے،پاکستان میں آلودگی کا تناسب بہت ہی کم ہے لیکن آلودگی سے متاثر ہو نیو الے 10ممالک میں پاکستان شامل ہے ، اسلام آباد کے پانی کے نمونوں میں آرسینک نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو اجلاس چیئرمین میر محمد یوسف بادینی کی صدارت میں ہوا ۔ سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ سے ذیلی کمیٹی کی رپورٹ برائے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ترمیمی بل 2017 کو آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا، اس موقع پر رکن کمیٹی سینیٹر نذہت صادق نے کہا پاکستان میں اس وقت کتنے فاریسٹ ہیں ۔ جس پر آئی جی فاریسٹ نے کہا یہ مشکل سوال ہے ، ۔رکن کمیٹی محمد علی خان سیف نے کہا کراچی کا برا حال ہے لوگ گندا پانی پی رہے ہیں ہمیں اس مسئلے کا حل نکالنا ہے چیئرمین کمیٹی نے کہا فنڈنگ کے وقت تو صوبوں کو کوئی پوچھتا نہیں لیکن جب کوئی سوال کیا جائے تواٹھارویں ترمیم کا کہا جاتا ہے ۔ اجلاس میں گرین کلائیمیٹ فنڈ پر بھی بریفنگ دی گئی ۔سیکرٹری وزارت مو سمیاتی تبدیلی نے کہا صوبوں میں سب سے کم پیسے ماحول کے لئے رکھے جاتے ہیں۔
قائمہ کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -