سرکاری حج سکیم کی ساڑھے تین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو نے کا امکان

سرکاری حج سکیم کی ساڑھے تین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو نے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کی غیر معمولی مقبولیت برقرار،ساڑھے تین لاکھ سے زائد حج درخواستیں موصول ہو نے کا امکان ،حج2018ء میں ایک لاکھ 20ہزار کا کوٹہ رکھا گیا ،15جنوری سے 24جنوری تک سرکاری حج سکیم کی درخواستیں وصول کی جائیں گی ،26جنوری کو قرعہ اندازی ہو گی ،حج2018ء کے لیے سرکاری حج سکیم کے لیے کمپیوٹرائزڈ حج فارم پُر کرانے کے لیے ملک بھر کے حاجی کیمپوں اور بنکوں کی ایک روزہ ٹریننگ مکمل،سرکاری حج سکیم کی درخواست بنک خود پُر کریں گے ،حج فارم مفت فراہم کریں گے ،بنک صبح9بجے سے شام5بجے تک موصول ہونے والی حج درخواستوں کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر وزارت کو بھجنے کے پابند ہوں گے جو قرعہ اندازی کے لیے استعمال ہو گا ،کامیاب ہونے والوں کا مکمل ریکارڈ 26جنوری کو قرعہ اندازی کے بعد بنک وزارت کو بھیجیں گے،وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج کے دن 40دن سے کم کر کے 30دن کرنے سے مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں البتہ ایک لاکھ روپے کا پیکج بڑھانے سے سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی میں کمی ہو سکتی ہے ،وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی تیاری مکمل کر لی ہے بدھ تک کابینہ کی طرف سے 30دن یا40دن کا فیصلہ ہونے کے بعد حج فارموں کی پرنٹنگ بھی شروع ہو جائے گی،ابتدائی طور پر بنکوں کو حج پیکج کے بغیر حج درخواستوں کی وصولی کی ہدایت کی گئی ہے دلچسپ امر یہ ہے بعض بنکوں نے پرنٹ میڈیا پر دو لاکھ70ہزار اور دو لاکھ80ہزار پیکج کے اشتہار بھی شائع کر دئیے ہیں جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ سرکاری پیکج یہی رہے گااور دن بھی40ہی رہیں گے۔
حج /پیکیج

مزید :

صفحہ آخر -