پنجاب حکومت نے زراعت کو تباہ وبرباد کر دیا، محمودالرشید

پنجاب حکومت نے زراعت کو تباہ وبرباد کر دیا، محمودالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف نے زراعت کی تباہی اور کاشتکاروں کسان کی بدحالی کا ذمہ دار شریف برادران کو قرار دیتے ہوئے حقائق نامہ جاری کر دیا، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمودالرشید نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جہاں شعبہ تعلیم، صحت، صاف پانی کو ہمیشہ نظرانداز رکھا اور کبھی اپنی ترجیحات میں شامل نہیں کیا وہیں زراعت کے شعبے کو بھی تباہ وبرباد کر کے رکھ دیا۔ کبھی کسانوں کو پیکیج، کبھی بلاسود قرضے کا لالچ دیا گیا لیکن پانی کی طرح زراعت پر حکومت آج تک کوئی پالیسی نہ بنا سکی، ایک بنانا سٹیٹ کی طرح مل کو چلایا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کا کسان فاقوں، خودکشیوں اور فصلوں کو آگ لگانے پر مجبور ہے۔ کسان جو کبھی پورے ملک کا پیٹ پالتے تھے آج خود بھوکے اور انکے بچے تعلیم سمیت بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ تین سال سے زراعت پر کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی اور منسٹری آف فوڈ اینڈ ایگری کلچر کو ختم کر کر دیاگیا۔آج کسان کو مقررکردہ سپورٹ پرائس نہیں ملتی،86فیصد شوگر ملز حکمرانوں اور سیاستدانوں کی ہیں اور آج بھی ان ملوں کے ذمے کسانوں کے اربوں روپے واجب الادا ہیں ، کاشتکاروں کو بجلی کے میٹر تک کیلئے رشوت دینی پڑتی ہے اور جب وہ اپنی پوری جمع پونجی لگا کر فصل تیار کرتا ہے تو اس سے اونے پونے داموں میں خریدی جاتی ہے۔
محمودالرشید

مزید :

صفحہ آخر -