زرداری نے چائنہ کے 25دورے کئے سی پیک حاصل نہ کر سکے،مشاہد اللہ

زرداری نے چائنہ کے 25دورے کئے سی پیک حاصل نہ کر سکے،مشاہد اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے آصف زرداری نے چائنہ کے 25دورے کئے لیکن سی پیک منصو بہ حاصل نہ کر سکے،چائنہ کو آصف زرداری پر اعتماد نہیں تھا، عمران خان بتائیں کیا عوام نے انہیں ووٹ جلسے کرنے کیلئے دیئے ، عمران ا و ر زرداری ایک بڑا منصوبہ بتادیں جو انہوں نے شروع کیا ہو، وفاقی حکومت نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر صوبوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے، ماضی میں کوئی ایسا جرم نہیں جو کراچی میں نہ ہوتا ہو، آج کراچی میں امن بحال ہو چکا ہے، نواز شریف نے جو منصوبے بنائے وہ قابل تاریخ ہیں، نواز شریف نے اگراین آر او کرنا ہوتا تو پہلے کر لیتے۔پیر کو میڈیا سے گفتگومیں انکا مزید کہنا تھا کراچی میں قیام امن کیلئے آپریشن شروع کیا گیا جو کامیاب رہا، نواز شریف کے دورے اقتدار میں دھرنوں کے پیچھے سازشیں تھیں،ن لیگ کی قیادت میں بین الاقوامی اعتماد میں اضافہ ہوا، نواز شریف کو نکالنا تھا، اقامے کا بہانہ ڈھونڈا گیا، کرپشن کیخلاف سنجیدہ ہیں تو پانامہ میں آنیوالے دیگر افراد کیخلاف بھی کار ر و ا ئی کریں۔
مشاہد اللہ

مزید :

صفحہ آخر -