ٹرمپ کی ٹوئیٹر پر دھمکیاں ، پاکستان چین کیساتھ خصوصی تعلقات پر مجبور : نیویارک ٹائمز

ٹرمپ کی ٹوئیٹر پر دھمکیاں ، پاکستان چین کیساتھ خصوصی تعلقات پر مجبور : ...

نیویارک (این این آئی)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہاہے صدرٹرمپ نے ٹوئیٹرپیغامات کے ذریعے متعدد ملکوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں ایرانی حکومت کوگرانے کیلئے مظاہرین کو اکسانا ، شمالی کوریا کو دھمکیاں دینا اور فلسطینیوں کی امداد میں کمی کا مطالبہ شامل ہیں ۔اخبار کے یورپ کیلئے سفارتی نمائندے سٹیون ارلانگر نے اپنے کالم میں لکھا ٹرمپ کی ٹوئیٹردھمکیوں نے امریکی ساکھ کو مجروح کیا ہے ۔ٹرمپ پا کستا ن کی امداد روکنے کے حوالے سے بھی اسی راستے پر چل رہے ہیں۔اس سے پہلے ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے بعد سابق پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف کو فون کال میں کہا تھا وہ پاکستان جیسے عظیم ملک میں آنا چاہیں گے جہاں کے لوگ بھی عظیم ہیں ،انہوں نے کہا تھا آپ پا کستا نی عوام تک میرا پیغام پہنچائیں کہ وہ زبردست لوگ ہیں اور میں ان کا بہت قدر دان ہوں لیکن حال ہی میں صدر ٹرمپ نے اپنا رخ بدلتے ہوئے انہیں ٹوئیٹر پر دھمکی دی ہے پاکستان نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے سوا کچھ نہیں دیا،اس تضحیک سے پاکستان ناراض ہوگیا اور چین سے تعلقات بنانے پر مجبور ہوگیا ہے جس نے 24گھنٹے کے اندر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی تعریف کی ۔ پاکستان نے تب باہمی کھاتوں کیلئے چینی کرنسی کو استعمال کر نے اور دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے ۔ کالم میں لکھا گیا ہے امریکی پالیسی نے پاکستان کو چین کیساتھ خصوصی تعلقات بنانے پر مجبور کر دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز

مزید : صفحہ آخر