سویڈن، میٹرو اسٹیشن کے باہر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 2ہوگئی

سویڈن، میٹرو اسٹیشن کے باہر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 2ہوگئی

اسٹاک ہوم(این این آئی)یورپ کے ملک سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہام میں گزشتہ روز میٹرو اسٹیشن کے باہر ہونیوالے بم صدھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد دوہوگئی ، خاتون سمیت پانچ زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، پولیس کے ترجمان سوین ایرک اولسن کا کہنا تھا ایک 60 سالہ شخص نے زمین پر پڑی ہوئی ایک چیز کوجو نہی اٹھایاتو دھماکا ہوگیا۔دھماکا دارالحکومت کے جنوبی میں مضافاتی علاقے ہوڈنگ کے ویربی گارڈ اسٹیشن میں پیش آیا ۔مقامی میڈیا کے مطابق 60 سالہ شخص نے جو چیز اٹھائی تھی وہ ایک ہینڈ گرینیڈ تھا۔

ہلاکتیں

مزید : صفحہ آخر