سیکرٹری الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے پر اطمینان کا ...

  

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ حکام شماریات نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق مزید دستاویزات 10 جنوری تک فراہم کردی جائیں گی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی صدارت اجلاس میں حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جاری بیان میں کہا کہ مطلوبہ ڈیٹا کی فراہمی کے بعد 15 جنوری سے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر کام شروع کریں گے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی صدارت اجلاس میں حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جاری بیان میں کہا کہ مطلوبہ ڈیٹا کی فراہمی کے بعد 15 جنوری سے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر کام شروع کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق محکمہ شماریات نے مطلوبہ نقشہ جات اور دیگر دستاویزات فراہم کردیں۔ حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے عمل میں مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرادی ہے۔ نقشہ جات اور دیگر دستاویزات میں کمی بیشی دس جنوری تک دور کر دی جائے گی۔ مطلوبہ ڈیٹا اور نقشہ جات کی صوبائی حکومتوں سے فراہمی کے بعد حلقہ بندیوں پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -