سندھ کے ناراض ن لیگی رہنماؤں کو منانے کیلئے مریم نواز کو ٹاسک مل گیا

سندھ کے ناراض ن لیگی رہنماؤں کو منانے کیلئے مریم نواز کو ٹاسک مل گیا

  

سکھر(آئی این پی )ن لیگ کی مرکزی قیادت نے سندھ کے ناراض رہنماؤں کا منانے کیلئے مریم نواز کو ٹاسک دے دیا ، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے مریم صفدر نواز کا آئندہ ہفتے گاڑی موری پہنچنے کا امکان ہے ، جہاں وہ ن لیگ صوبہ سندھ کے صدر غوث علی شاہ سے ملاقات کرینگی ،جبکہ غوث علی شاہ کے پوتے علی نواز شاہ کو حکومت میں شامل کئے جانے کی بھی توقع ہے ، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سندھ میں گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے سندھ سے ن لیگ کے روٹھے رہنماؤں اور کارکنان کو منانے کیلئے مریم صفدر نواز کو ٹا سک دیدیا ہے، مریم صفدر نوازجلد ہنگامی بنیادوں پر سندھ کا دورہ کرینگی اورسینئر اور ناراض رہنماؤں کو سندھ میں ن لیگ کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے گذارشات پیش کرینگی ۔مسلم لیگ ن سندھ میں اپنی مقبولیت کھوتی جا رہی ہے تھی جس پر ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے، ن لیگ کو ملک کے چاروں صوبوں میں مضبوط کیا جائیگا اور آئندہ انتخابات میں سندھ کے مختلف شہروں سے ن لیگ امیدوار کھڑے کر کے مخالف جماعتوں کو ٹف ٹائم دیا جائیگا ۔

مریم نواز ٹاسک

مزید :

صفحہ آخر -