نوجوان کو قتل کرنیوالے رینجرز اہلکاروں کومعافی دینے کی خبر غلط ، حکام ایوان صدر

نوجوان کو قتل کرنیوالے رینجرز اہلکاروں کومعافی دینے کی خبر غلط ، حکام ایوان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)صدر ممنون حسین کی جانب سے کراچی میں نوجوان کو قتل کرنیوالے رینجرز اہلکاروں کو معافی دینے کی خبر غلط نکلی ۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حکام ایوان صدر نے کہا ایوان صدر کو کوئی ایسی سمری موصول ہی نہیں ہوئی جس میں رینجرز اہلکاروں کی معافی کی درخواست کی گئی ہو،رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے سرفراز شاہ کے بھائی سالک شاہ نے نجی ٹی وی کو بتایا میڈیا کے ذریعے ہی یہ خبر سنی تھی تاہم کہیں سے بھی صدر مملکت کی جانب سے ان اہلکاروں کی سزا ختم کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی۔پانچوں اہلکار ابھی سینٹرل جیل کراچی میں سزا بھگت رہے ہیں۔
ایوان صدر

مزید :

صفحہ آخر -