مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو بیرونی فنڈنگ کیس میں جواب جمع کرانے کی مہلت

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو بیرونی فنڈنگ کیس میں جواب جمع کرانے کی مہلت

اسلام آباد ( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کوفارن فنڈنگ کیس میں پندرہ جنوری تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ۔پیر کو الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف بیرونی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی ۔تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ایڈووکیٹ جہانگیر جدون الیکشن کمیشن میں پیش ہو ئے جبکہ پیپلزپارٹی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے۔ سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کر دی ۔

مہلت

مزید : صفحہ آخر