دنیا کے کم عمر ترین آئی ٹی ایکسپرٹ ایتھیکل ہیکرز3 پاکستانی بہن بھائیوں نے سائبر کرائمز کا تربیتی کورس مکمل کر لیا

دنیا کے کم عمر ترین آئی ٹی ایکسپرٹ ایتھیکل ہیکرز3 پاکستانی بہن بھائیوں نے ...

  

اسلام آباد (آن لائن )دنیا کے کم عمر ترین مائیکروسافٹ ایکسپرٹ اور ایتھیکل ہیکرز بہن بھائیوں نے ایف آئی اے سائبر کرائمز کا تربیتی کورس مکمل کر لیا، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی ہدایت پر ایتھیکل ہیکرز روما سیدین ، انعام سیدین ،اور سبحان سیدین کو سائبر کرائمز ونگ میں تین ماہ کے تربیتی کورس کیلئے منتخب کیا گیا تھا، کورس کے دوران مختلف تربیتی مراحل سے گزارا گیا اور مختلف کیسوں پر بھی انہیں کام کرنے کا موقع دیا گیا، جس کے بعد ان بچوں نے یہ تربیتی کورس مکمل کیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائمز کیپٹن (ر) محمد شعیب نے انہیں سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

مزید :

صفحہ آخر -