اب استعفے مانگیں گے نہیں لیں گے ، طاہر القادری کا 17جنوری سے حکومت مخا لف ملک گیر احتجاج کا اعلان

اب استعفے مانگیں گے نہیں لیں گے ، طاہر القادری کا 17جنوری سے حکومت مخا لف ملک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اے پی سی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران حکومت کے خلاف 17 جنوری سے احتجاج کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب استعفے مانگیں گے نہیں استعفے لیں گے،بات استعفوں سے آگے چلی گئی، جہاں کہیں بھی ن لیگ ہے اس کا خاتمہ ہو گا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منصوبہ ساز نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور حواری ہیں، 17 جنوری سے شروع ہونے والے احتجاج کا نیوکلیس سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہے،17 جنوری کے احتجاج میں عمران خان، آصف علی زرداری، چودھری شجاعت حسین، مصطفی کمال ،راجہ ناصر عباس، سمیت دیگر جماعتوں کے صدور کو شرکت کی دعوت دے دی ہے، ختم نبوت کے قانون پر حملہ کرنے والے ،پارلیمنٹ کو بے حیثیت کرنے والے ، اداروں کو تباہ و برباد اور ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، سربراہ عوامی تحریک نے احتجاجی تحریک کے امور کی نگرانی کیلئے 7 رکنی ایکشن کمیٹی کا اعلان بھی کیا جس میں شیخ رشید، قمر الزمان کائرہ، عبدالعلیم خان، سینیٹر کامل علی آغا، لیاقت بلوچ، ناصر شیرازی، خرم نواز گنڈاپور شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا سٹیرنگ کمیٹی برقرا رہے گی ایکشن کمیٹی فیصلوں میں بااختیار ہو گی جس کا پہلا اجلاس 11 جنوری کو ہو گا۔ایکشن کمیٹی انتظامی امور کی نگرانی کرے گی،اجلاس میں احتجاجی تحریک کے تمام مراحل اور حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ،سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں منظور احمد وٹو نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ون ٹو ون ملاقات کی اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی صدارت میں منعقد ہوا اور پونے دو گھنٹے تک جاری رہا،شرکاء نے نماز عصر اور مغرب دوران اجلاس ادا کی، اجلاس میں شیخ رشید احمد، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سردار لطیف کھوسہ، قمر الزمان کائرہ، میاں منظوراحمد وٹو، تحریک انصاف کے رہنماؤں جہانگیر ترین، شفقت محمود، عبدالعلیم خان، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ،مسلم لیگ ق کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا، چودھری ظہیر الدین،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی ،مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ناصر شیرازی، پی ایس پی کے وسیم آفتاب، آفاق جمال، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈاپور، فیاض وڑائچ، بشارت جسپال اورجمعیت علمائے پاکستان نورانی اور جمعیت علمائے پاکستان کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی ۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ نے قاتلوں کے چہروں سے نقاب ہٹا دیا ہے، بہت صبر کر لیا ،وقت دے دیا اب فیصلوں کی گھڑی ہے، قاتل اقتدار کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اسے انجام تک پہنچائیں گے۔ شیخ رشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی کامیابی کیلئے نواز شریف کے خلاف عوامی نفرت ہی کافی ہے۔ نواز شریف نفرت کی علامت بن چکا ہے اور ان کا انجام دنیا دیکھے گی۔ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ سٹیرنگ کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے فیصلوں پر عمل کریں گے، پیپلز پارٹی حصول انصاف کی اس جنگ میں ہر طرح سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ کھڑی ہے، جہانگیر ترین نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے پاکستان کو برباد کرنے والوں کو برباد کر دیا جائے اور انہیں اس قابل نہیں چھوڑا جائیگا کہ کہ ملکی تقدیر سے کھلواڑ کر سکیں۔سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ اے پی سی کے فیصلے شریف اقتدار کے مردے کو دفنانے کا سبب بنیں گے۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے اے پی سی جماعتوں کی بھرپور شرکت پر فرداً فرداً سب کا شکریہ ادا کیا ۔دریں اثنا پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے کنٹینر کی تیاری مکمل کر لی گئی ،کنٹینر کے ساتھ دس فٹ چوڑا اور پانچ فٹ لمبا اضافی اسٹیج بھی جوڑا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی جماعت کے ذمہ داران کو کنٹینر کی تیاری کا حکم دیا تھا جسے تمام سہولتو ں سے آراستہ کر کے مکمل کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کنٹینر میں ائیر کنڈیشنڈ، ہیٹر، صوفے ، فریج سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کے بیٹھنے کے لئے کنٹینر کے ساتھ دس فٹ چوڑا اور پانچ فٹ لمبار لوہے کا اضافی اسٹیج بھی جوڑا گیا ہے ۔
احتجاج کا اعلان

فیصل آباد ، لاہور (آئی این پی)وزیر قانون پنجاب را نا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ تحریک عدل کسی جج عدلیہ کسی ادارے کے خلاف نہیں ہے تحریک نظام عدل کے فرسودہ نظام کے خلاف ہے ہم ایسا نظام عدل لا نا چا ہتے جو لاڈلے اور غیر لاڈلے میں تفریق نہ کرے جس سے غریب اور میر کو ایک جیسا انصاف گھر کی دہلیز پر ملے کسی کو پسند نہ پسند کی بنیاد پر انصاف نہ ملے کسی کو اقا مے پر فارغ نہ کیا جائے ۔وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میرے استعفیٰ کی ڈیڈ لائن ساڑھے چار سال سے آرہی ہے، منصوبہ بندی کے ساتھ حکومت کیلئے مشکلات کھڑی کی جاتی ہیں۔تاکہ پاکستان ترقی نہ کر سکے مگر حکو مت نے ہمت نہیں ہاری ملک کو ترقی کی راہ پر گا مزن رکھا سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے معیشت بہتر ہو نے کے ساتھ ساتھ لاکھوں نو جوا نوں کو روزگار ملے گا ۔میاں نواز شریف نے کبھی عمران خان کی با توں پر غور ہی نہیں کیا ۔ریسکیو1122کی موٹر سا ئیکل ایمبو لینس سروس کے افتتاح کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا پیر حمیدالدین اکیلے نہیں کئی دوسرے لوگ بھی استعفے ما نگ رہے ہیں یہ استعفے ما نگتے رہیں گے اور ن لیگ اپنی مدت پوری کر لے پنڈی کا بڑا شیطان ہر 2ماہ بعد کو ئی نئی ڈیڈ لا ئن دے دیتا ہے جب وہ پوری نہیں ہو تی تو پھر کو ئی اور دے دیتا ہے اتنا بے شرم ہے اسے ذرہ برابر شرم نہیں آتی انہوں نے کہا کہ عمران انتہا ئی بے شرم آدمی ہے پاکپتن میں ایک پر ہیزگار نمازی عورت سے رو حا نیت لینے گیا وہاں شیطا نیت چھوڑ آیا اس نیک خاتوں کا گھر اجاڑ دیا طلاق دلوا کر خود شادی کی پیشکش کر دی اس عورت کے 5بچے ہیں اسکی ایک بیٹی بھی شادی شدہ ہے ۔
راناثناء اللہ

مزید :

صفحہ اول -