عوام فیصلہ کریں : پنجا ب والی میٹر و ، خیبرپختونخوا والے درخت یا غربت کا خاتمہ چاہیے : بلاول بھٹو

عوام فیصلہ کریں : پنجا ب والی میٹر و ، خیبرپختونخوا والے درخت یا غربت کا ...

(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام فیصلہ کریں کہ پنجاب والی میٹرو ،خیبرپختونخوا والے درخت یا پھرغربت ختم کرنا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی نے ایسے پروگرام شروع کئے جس سے انتہائی غریب خواتین کی مدد کی گئی، ایک آمر اور دہشت گردوں نے مل کر میری ماں کو چھین لیا، میرے لئے اس ملک کی ہر ماں بے نظیر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے این جی اوز کے خلاف سخت اقدامات کئے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی ایسی تنظیموں اور اداروں کو سپورٹ کرتی رہے گی جو خواتین کی بہبود کیلئے کام کرتی رہے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی دفعہ اصلاحات نافذ کیں، بے نظیر بھٹو نے خواتین کو مقام دلانے کیلئے اقدامات کئے۔ پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کیلئے قانون سازی کی جبکہ بے نظیر بھٹو نے انکم سپورٹ پروگرام اور ویمن پولیس سٹیشنز جیسے اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسے پروگرام شروع کئے جس سے انتہائی غریب خواتین کی مدد کی گئی جبکہ97فیصد خواتین نے کام کے بعد قرضہ واپس کیا۔

بلاول بھٹو زرداری

مزید : صفحہ اول