نیویارک، ٹرمپ ٹاور میں آتشزدگی سے 2 افراد زخمی

نیویارک، ٹرمپ ٹاور میں آتشزدگی سے 2 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(صباح نیوز)نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب ٹرمپ ٹاور میں آتشزدگی سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ صبح 7 بجے کے قریب ٹرمپ ٹاور کی بالائی منزل پر آتشزدگی کی اطلاع ملی اور اب فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لیے مین ہیٹن میں واقع ٹرمپ ٹاور کی سب سے اوپری منزل پر موجود ہیں۔فائر حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ الیکٹریکل خرابی کے باعث لگی جو معمولی نوعیت کی ہے۔ حکام کے مطابق آگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے، ایک فائر فائٹر آگ بجھانے کے دوران ملبہ اوپر گرنے سے زخمی ہوا جبکہ دوسرا زخمی ہونے والا شخص انجینئر ہے۔
ٹرمپ ٹاور

مزید :

صفحہ اول -