الیکشن کمیشن کو لاڈلے کی قانون شکنی پر کیوں اعتراض نہیں ؟ تحریک انصاف

الیکشن کمیشن کو لاڈلے کی قانون شکنی پر کیوں اعتراض نہیں ؟ تحریک انصاف

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چکوال پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو لاڈلے کی قانون شکنی پر کیوں اعتراض نہیں؟، عمران خان کچھ نہ بھی کریں تو نوٹس موصول ہو جاتا ہے، آنکھیں بند کرلینے سے الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال اٹھیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے چکوال میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب سے 24 گھنٹے پہلے مہم کی اجازت نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے دہرے معیار کی شدمت مذمت کرتے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول