حکومت گرانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی : مسلم لیگ ن

حکومت گرانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی : مسلم لیگ ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(این این آئی)وزیرمملکت برائے توانائی عابدشیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے سیاسی لیڈر ہے جو ادھورا انسان ہے ،کرپشن کی بات کرنیوالے کی اپنی اے ٹی ایم مشین پکڑ گئی ہے، قادری صاحب سے کینیڈا میں سردی برداشت نہیں ہوتی ، مفادات لینے پاکستان آجاتے ہیں، نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا کردیا، زرداری جیسا چورر5 سال پورے کرسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا کہ قادری صاحب سے کینیڈا کی سردی برداشت نہیں ہوتی وہ مفادات لینے پاکستان آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملک کی ترقی کیلئے کام کیا ہے اور کرتے ر ہیں گے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کو گرانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتشار کی سیاست دفن ہو چکی ہے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے ا ورسی پیک کا کام چل رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے لو ڈشیڈنگ ختم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے ۔
عابد شیرعلی

مزید :

صفحہ اول -