عمل درآمد کرانے کی راہ میں دھرنا مافیا رکاوٹ

عمل درآمد کرانے کی راہ میں دھرنا مافیا رکاوٹ

  

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ اقلیت جو اکثریت پر غالب آنے کیلئے نت نئے ڈرامے کرتی ہے اور دھرنے اور گھراؤ جلاو سے ملک کا ستیاناس کر رہی ہے یہ لوگ ہی عوام کی خدمت کے دشمن ہیں عوام کیلئے کام کریں یا ان کی سازشوں سے نمٹیں صحت مند دودھ اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں مگر دھرنے والے چین سے نہیں بیٹھنے دے رہے وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلی بار فوڈ اتھارٹی بنائی جس میں فوڈ قوانین بنائے اب جب عمل درآمد کرا رہے ہیں تو دھرنا مافیارکاوٹ ڈالنے کیلئے پھر متحر ک ہو گیا ہے یہ کبھی ڈی چوک میں تماشہ لگاتے ہیں کبھی فیض آباد کبھی لاہور کبھی کراچی کبھی کوئٹہ اور کبھی پشاور میں لیکن ہم نے عوام کی خدمت کا حلف لے رکھا ہے ۔ہم نے عوام کو دودھ دہی پانی سمیت کھانے پینے کی ہر چیز صحت مند اور ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے فوڈ سمیت ہر اچھے کام جس کا فائدہ عوام کو جاتا ہے اس کی راہ میں رکاوٹ دھرنے والے اور ان کے ہواری ہیں۔

بلال یاسین

مزید :

صفحہ اول -