حکومتی غفلت سے خوراک کے نا م پر گندگی کھا رہے ہیں

حکومتی غفلت سے خوراک کے نا م پر گندگی کھا رہے ہیں

  

سابق گورنر پنجاب چودھری سرو ر نے کہا ہے کہ یہ نہایت ہی افسوس کا مقام ہے کہ اس وقت شہریوں کو نہ تو پینے کا صاف پانی میسر ہے اور نہ ہی انہیں کھانے پینے کی اشیاء بھی خالص مل رہی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی حکومت کی ترجیحات میں یہ بنیادی چیزیں شامل ہی نہیں ہیں ۔وہ ایشو آف ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ حکمران لندن کی مثالیں تو ضرور دیتے ہیں لیکن ان جیسی سہولیات اپنے عوام کو دینے کے لئے تیار ہی نہیں ہیں یہاں کی بھولی بھالی عوام کو تو علم ہی نہیں ہے کہ حکومتی غفلت کی وجہ سے وہ خوراک کے نام پر کیا گند بلا کھائے جارہے ہیں اور مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جارہے ہیں حکومت رنگ برنگے اور فضول منصوبوں کی بجائے عوام کی طرف توجہ دے تو تب ہی عوام کی ھالت بہتر ہو سکتی ہے۔

چودھری سرو ر

مزید :

صفحہ اول -