عوام کے تعاون اور مدد کے بغیر روک تھام ممکن نہیں

عوام کے تعاون اور مدد کے بغیر روک تھام ممکن نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری مصنوعی دودھ کی روک تھام عوام کے تعاون اور مدد کے بغیر ممکن نہیں عوام اس نیک کام میں حکومت کا ساتھ دے تو ہم قوم کیلئے صاف دودھ مہیا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر معیاری اور مصنوعی دودھ کے جعلی ہونے سے بات آگے نکل چکی ہے ایسی کمپنیاں جو کہ بچوں کیلئے ڈبے کا دودھ تیار کررہی ہیں ان میں سے زیادہ ترکمپنیوں کا تیار کردہ دودھ بھی معیار پر پورا نہیں اترتا ان کے خلاف کاروائی کے لئے ہم سب نے ملکر ہی کاروائی کرنی ہے ہم نے محکمہ صحت کو لکھ دیا ہے کہ ایسے ڈاکٹرز جو نومولود بچوں کے لئے ان کی پیدائش کے چند گھنٹے بعد ہی ماؤں کو ڈبے کا دودھ تجویز کرتے ہیں ان کو ایسا کرنے سے روکا جائے اس کے لئے پی اینڈ ڈی کے ہیلتھ ونگ کے سنئیر ممبر ڈاکٹر شبانہ حیدر نے پہلا قدم اٹھایا ہے ہم ان کے مشکور ہیں معلوم ہوا ہے کہا انہوں نے بھی محکمہ صحت کو خط لکھے ہیں کہ وہ داکٹرز جو بچوں کے لئے ڈبے کا دودھ تجویز کرتے ہیں ان کیخلاف کارروائی جاری ہے۔
نورالامین مینگل

مزید :

صفحہ اول -