وزیراعلیٰ بلوچستان کے سیکریٹری ایوب قریشی کرپشن الزام میں گرفتار
کوئٹہ(آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے سیکرٹری ایوب قریشی کو تحقیقاتی اداروں نے کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا جن پرماہانہ 60 کروڑروپے وصول کرکے اعلیٰ احکام کو دینے کا الزام ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے سیکرٹری ایوب قریشی کو تحقیقاتی اداروں نے رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا ان پر 4 وزارتوں سے ماہانہ 60 کروڑ روپے وصول کرکے اعلیٰ حکام کو دیتے تھے تحقیقاتی اداروں نے ان کے گھر سے کروڑوں روپے بھی برآمد کر لئے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں ۔
ایوب قریشی