چیف جسٹس کا وی وی آئی پی موومنٹ سے سڑکوں کی بندش کا از خود نوٹس
اسلام آباد( آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملک بھر میں وی وی آئی پی مومنٹ کے باعث سڑکوں کی بندش پر از خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ کراچی کے سرکاری ہسپتالوں کی حالات زار پر بھی نوٹس لیتے ہوئے تمام سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان کو تفصیلی رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے ، عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس کی جا نب سے کراچی کے نجی میڈیکل کالج میں داخلوں کے معاملے پر بھی نوٹس لیا گیا ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے یہ نوٹس ملک بھر میں سڑکوں کی بندش کے حوالے سے شکایات پر لیا ہے ،جبکہ کراچی کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات ، زندگی بچانیوالے مفت ادویات سمیت دیگر آلا ت اور ماہر ڈاکٹروں اور سٹاف سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ، چیف جسٹس نے صوبہ سندھ کے تمام نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کے معاملے پر بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ اس معاملے کو بھی تیرہ جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام نجی میڈیکل کالجزز کے مالکان کو زاتی حیثیت میں پیش ہو نے کا حکم دیا گیا ہے۔
ازخود نوٹس