عمران خان اور میرا کی حرکتوں میں مماثلت ہے ،عائشہ گلا لئی

عمران خان اور میرا کی حرکتوں میں مماثلت ہے ،عائشہ گلا لئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنماء عائشہ گلا لئی نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے خان صاحب اور میرا کی حرکتوں میں گہری مماثلت ہے اس لئے وہ میرا کو شادی کا پیغام بھجوائیں اور اپنا نکاح شیخ رشید سے پڑھوائیں۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں انکا کہنا تھا میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی عمران خان کی شادی نہیں ہوئی اور انہوں نے صرف پرپوزل ہی بھیجا ہے، میرا عمران خان کو مشورہ ہے ان کی اور میرا کی عادتیں کافی ملتی جلتی ہیں ، اسلئے عمران خان کو ایک خاتون کی ذاتی زندگی خراب کرنے کی بجائے میرا کو پرپوزل بھیجنا چاہئے اور نکاح شیخ رشید سے پڑھوانا چاہئے۔ عمران خان مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہیں۔
عائشہ گلا لئی

مزید :

صفحہ اول -