عوام ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کی شکلیں یاد رکھیں : نواز شریف

عوام ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کی شکلیں یاد رکھیں : نواز شریف

چکوال (آئی این پی) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا ان میں ڈکٹیٹر اور سیاستدان دونوں شامل ہیں عوام ان کی شکلیں یاد رکھیں۔جمہوری استحکام کیلئے ووٹ کا تقدس بحال کرنا ہو گا، عوامی رائے کی تکریم کرنا ہو گی، مجھے نااہل کرنے کے بعد جو حالات خراب ہوئے اس کا ذمہ دار شاہد خاقان عباسی نہیں ہے، سڑکیں اور بجلی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، 28جولائی کے فیصلے کے بعد پھر مہنگائی سر اٹھانے لگ گئی ہے،میں ملک میں دہشت گردی کا راج تھا، ہم نے دہشت گردی کو ختم کر دیا،سی پیک کی صورت میں 56ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ پاکستان میں آرہی ہے، آنے والے وقت میں چکوال پاکستان کا خوبصورت ترین شہر بن جائے گا، عوام کا جذبہ دیکھ کر لگتا ہے کہ حیدر سلطان کامیاب ہو گا اور ملک و عوام کی خدمت کرے گا۔وہ پیر کو سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت علی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چوہدری لیاقت ایک مخلص انسان تھے انہوں نے حلقے کے عوام کی بہت خدمت کی، اللہ تعالیٰ چوہدری لیاقت کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا جذبہ دیکھ کر لگتا ہے کہ کل حیدر سلطان کامیاب ہو گا اور ملک و عوام کی خدمت کرے گا۔صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اگر نوازشریف نے کرپشن کی ہوتی تو نکالتے اچھے لگتے، میں کبھی منہ دکھانے کے قابل نہ ہوتا، لیکن آج فخر سے کہتا ہوں کہ نوازشریف پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے، اسی لیے تو کرپشن پر نہ نکال سکے، بیٹے سے ایک خیالی تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔

نوازشریف

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کوہدایت کی ہے کہ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر انکم ٹیکس نہ لیا جائے،انفرادی انکم ٹیکس میں فوری کمی لائی جائے،15فروری تک ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس 100فیصد ری فنڈ کیے جائیں۔ پیر کو مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سابق وزیراعظم نے مشیر خزانہ کو چند اہم ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ گیس کے نرخوں اور جی آئی ڈی سی سے صنعتکار بہت پریشان ہیں، ان میں فوری کمی لائے تاکہ پاکستانی صنعت کار جنوبی ایشیا کے صنعتکاروں سے مقابلہ کرسکے۔

مشیرخزانہ کی ملاقات

مزید : صفحہ اول