نئے وزیر قانون چوہدری محمود بشیر ورک آج حلف اٹھائیں گے

نئے وزیر قانون چوہدری محمود بشیر ورک آج حلف اٹھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)چوہدری محمود بشیر ورک آج(منگل کو) وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، یہ عہدہ زاہد حامد کے استعفی دینے کے بعد خالی ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے زاہد حامد کے استعفی سے خالی ہونے والے عہدے کے لئے چوہدری محمود بشیر ورک کو وفاقی وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا تھا، بشیر محمود ورک آج وفاقی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔چوہدری بشیر محمود ورک کا شمار سینئر وکلا میں ہوتا ہے، وہ این اے ستانوے گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔
حلف
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس دس جنوری (بدھ) کو طلب کر لیا ہے قومی سلامتی سمیت معیشت کا جائزہ لیا جائے گا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا ای سی سی اور کابینہ توانائی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کی توثیق کی جائے گی وفاقی کابینہ کے اس اہم اجلا س کے بارے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ملک کی سیاسی صورتحال سمیت مجموعی قومی سلامتی کے معاملات پر غور ہوگا بعض ممالک کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشت بھی زیر غور آئیں گی ۔
وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -