مخالفین کے قدم اکھڑ رہے ہیں ، نواز شریف نے جو وعدے کئے وہ پورے کرینگے : خواجہ آصف
سیالکوٹ (آئی این پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو وعدے کئے وہ پورے کریں گے۔پنجاب حکومت نے 65ایکڑ زمین سمبڑیال کے قریب 2یونیورسٹیوں کیلئے دی ہے، اس وقت ہماری حکومت سیالکوٹ میں ڈیڑھ سو ارب روپے منصوبوں پرخرچ کررہی ہے، میاں نواز شریف نے 28ارب روپے لگا کر لواری ٹنل مکمل کی، ساڑھے چار سال میں 10ہزار700میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی ہے۔وہ پیر کو تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے مخالفین کی رائے تھی کہ 28جولائی کے بعد ہمارے قدم اکھڑ جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ آج ہمارے مخالفین کے قدم اکھڑ رہے ہیں، نواز شریف نے جو وعدے کئے وہ پورے کریں گے، پنجاب حکومت نے 65ایکڑ زمین سمبڑیال کے قریب 2یونیورسٹیوں کیلئے دی ہے،زمین کے انتقال کے بعد ہم وزیراعظم سے درسگاہوں کا افتتاح کروائیں گے۔حکومت نے 1800کلومیٹر کی موٹروے بنائی، پچھلے ساڑھے چار سال میں 10ہزار700میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی ہے، نواز شریف آج بھی ہمارے قائد ہیں، 28جولائی کے بعد پیدا ہونے والا خلاء شاہد خاقان عباسی کے علاوہ کوئی پر نہیں کر سکتا تھا، نواز شریف کا وژن اگلے انتخابات میں لے کر جائیں گے۔
خواجہ آصف