جمہوری راگ الاپنے والوں کو جمہوریت کے گورکن سے اتحاد مبارک : مریم نواز

جمہوری راگ الاپنے والوں کو جمہوریت کے گورکن سے اتحاد مبارک : مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز،آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ جمہوریت کا نام لینے والوں کو جمہوریت کی قبریں کھودنے والے گورکن سے اتحاد مبارک ہو۔مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کیا اس طرح عوام کا راستہ روک لو گے؟ انشااللہ، کبھی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ جو پاکستان کا شہری نہیں ا ورجس نے وقت پڑنے پر پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا حلف لے رکھا ہے، جس کی وفاداریاں اغیار سے ہیں، آج وہ اس قوم کے نام نہاد لیڈروں کا لیڈر ہے۔مسلم لیگ نواز کی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کی سیاسی اور عوامی طاقت کے خوف نے ان سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا! یہ تاریخ کا جبر نہیں تو اور کیا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے صدر وسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ میری والدہ اور تمام ماؤں کو سلامتی دے اور بہترین صحت عطافرمائے۔مریم نواز نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امی کی کیمو تھراپی کا پانچواں سیشن ہے، اللہ میری والدہ اور تمام ماؤں کو سلامتی دے اور بہترین صحت عطاء فرمائیں،آمین۔
مریم /ٹویٹ

مزید :

صفحہ اول -