لاہور ، سوائن فلو کاپہلا کیس ،72سالہ خاتون میں وائرس کی تصدیق

لاہور ، سوائن فلو کاپہلا کیس ،72سالہ خاتون میں وائرس کی تصدیق

لاہور (جنرل رپورٹر) جنوبی پنجاب کے بعدسوائن فلو کا خطرناک ترین وائرس لاہور پہنچ گیا۔ شہر کی رہائشی 72 سالہ رشیدہ بی بی میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے جو کہ ٹھوکر پر واقع پرائیویٹ فاروق ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ جہاں ضروری ٹیسٹوں کے بعد ان میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ادھر لاہور میں مجموعی طور پر 54 سوائن فلو کے مشتبہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے ڈاکٹرز ہسپتال میں 3 جناح ہسپتال میں 2، سروسز ہسپتال میں 1، شیخ زید ہسپتال میں 1 جبکہ حمید لطیف میں بھی ایک سوائن فلو کے مشتبہ مریض داخل ہیں، جن کی مزید تصدیق کیلئے حتمی ٹیسٹ قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو روانہ کئے گئے ہیں۔ واضح رہے، رواں موسم کے دوران اب تک پنجاب میں مجموعی طور پر سوائن فلو میں مبتلا 15 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سوائن فلو

مزید : صفحہ اول