طاہرالقادری دھرنا نہیں دیں گے، ترجمان پنجاب حکومت

طاہرالقادری دھرنا نہیں دیں گے، ترجمان پنجاب حکومت

  

لاہور(صباح نیوز) ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ باقر نجفی رپورٹ میں کسی پر ذمے داری عائد نہیں کی گئی، طاہرالقادری انصاف کے حصول کے لیے عدالت جائیں کیونکہ عدالت ہی واحد فورم ہے جہاں سے انہیں انصاف ملے گا۔حکومت پنجاب نے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری کی اے پی سی نے سیاسی اعلامیہ جاری کیا تھا، طاہرالقادری نے آصف زرداری سے بھی 2012 میں استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ طاہرالقادری دھرنا نہیں دیں گے کیونکہ دھرنوں نے نقصان کے سوا کچھ نہیں دیا، عام انتخابات جولائی میں ہوں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت

مزید :

کراچی صفحہ اول -