وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس دس جنوری (بدھ) کو طلب کر لیا ہے قومی سلامتی سمیت معیشت کا جائزہ لیا جائے گا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا ای سی سی اور کابینہ توانائی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کی توثیق کی جائے گی وفاقی کابینہ کے اس اہم اجلا س کے بارے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ملک کی سیاسی صورتحال سمیت مجموعی قومی سلامتی کے معاملات پر غور ہوگا بعض ممالک کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشت بھی زیر غور آئیں گی ۔
وفاقی کابینہ