اللہ میری والدہ اور تمام ماؤں کو سلامتی دے : مریم نواز
لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے صدر وسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ میری والدہ اور تمام ماؤں کو سلامتی دے اور بہترین صحت عطافرمائے۔مریم نواز نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امی کی کیمو تھراپی کا پانچواں سیشن ہے، اللہ میری والدہ اور تمام ماؤں کو سلامتی دے اور بہترین صحت عطاء فرمائیں،آمین۔
مریم نواز/ٹویٹ