عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق ان کی بہنیں بھی لاعلم نکلیں

عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق ان کی بہنیں بھی لاعلم نکلیں

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی بہنیں بھی ان کی تیسری شادی سے متعلق لاعلم نکلی ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے بہنوں کو ریحام خان سے شادی کے وقت اعتماد میں نہیں لیا تھا ٗ ریحام خان سے طلاق کے بعد عمران خان کی بہنوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اب ان کا بھائی ہماری مرضی سے دلہن لائے گا لیکن صورت حال یہ ہے کہ بہنوں کو بشریٰ مانیکا کو شادی کے پیغام سے بھی لاعلم رکھا گیا ہے۔عمران خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کو بشریٰ مانیکا سے رشتے کے معاملے کا علم اخبارات کے ذریعے ہو جس کے بعد وہ حقیقت جاننے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئیں۔

عمران کی بہنیں

مزید : کراچی صفحہ اول