کراچی اسٹریٹ کرائم کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع

کراچی اسٹریٹ کرائم کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم کے خلاف تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔ پیرکوسندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے خلاف تحریک التوا جمع کرائی ہے۔تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ اسٹریٹ کرائم شہریوں کی زندگیوں پر اثرانداز ہورہا ہے، اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے محکمہ داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں خرم شیر زمان کی فیملی کو بھی ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا۔