اورنگی ٹاؤن، پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا

اورنگی ٹاؤن، پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا

  

کراچی (کرائم رپورٹر)اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں پاکستان بازار پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار پولیس سے اورنگی ٹاون جوہر چوک پر مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ہلاک ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے کی گئی۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔منگھوپیر پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان زبیر۔شاہد۔باچہ اور محمد خان کو گرفتار کرکے اسلحہ۔منشیات اور ڈیزل برآمد کرلیا۔گلبرگ پولیس نے تین ملزمان زوبیر۔آصف اور محمد حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -