چارسدہ ،عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی کا خاتمہ

چارسدہ ،عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی کا خاتمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) جرگہ مشران کی کو ششوں سے 15سالہ خونی دشمنی دوستی میں تبدیل ۔فریقین نے قرآن پاک پر حلف لیکر آئندہ بھائیوں کی طر ح رہنے کا عز م کیا۔ تفصیلات کے مطابق پڑانگ میاں کلی میں 2004-5میں ملزم شکیل ولد بہادر خان ساکن شیخ سنت خیل نے اکبر علی ولد طلا ،نوشیر وان ، جانے پسران چمنے کو قتل کیا تھا کو قتل کیا تھا ۔ جرگہ مشران ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ ، کمال باچہ ، انور شاہ باچہ ، صابر باچہ ، رنگین خان ، اکبر حسین اور دیگر کی کو ششوں سے ایک فریق اکبر علی کے ساتھ راضی نامہ ہو گیا جبکہ باقی افراد کے ساتھ بھی راضی نامہ کیلئے کو ششیں جاری ہیں جبکہ عنقریب ان کا بھی راضی نامہ ہو جائیگا۔ راضی نامہ تقریب صابر باچہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں جرگہ مشران کے علاوہ عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ راضی نامہ کے بعد دونوں فریقین آپس میں بغل گیر ہوئے اور قرآن پاک پر حلف لینے کے بعد آئندہ کیلئے بھائیوں کی طرح رہنے کا عز م کیا ۔