مخلوط حکومت ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی بہبود کے لئے پر عزم ہے: عنا یت اللہ

مخلوط حکومت ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی بہبود کے لئے پر عزم ہے: عنا یت اللہ

پشاور ) سٹاف رپورٹر(خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ اتحاد ی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کی تعمیر و ترقی کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور اسی جذبے کے تحت دیر بالا میں صحت و تعلیم، آبنوشی، نکاس آب اور سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہیں۔یہ بات انہوں نے دیر بالا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مقامی ناظمین و کونسلرز اور مغززین علاقہ نے شرکت کی۔ سینئر وزیر نے کہا کہ دیر بالامیں ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی کی نئے دور کا آغاز ہوگا اور واضح رہے کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت اور اسلامی نظام کا نفاز ہے اور اس میں کوئی دقیقہ فروگزارشت نہیں کیا جائیگا اور عوام کی بھر پور خدمت جاری رکھیں گے۔ صوبائی حکومت نے بلدیات ، صحت ، تعلیم و دیگر محکموں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھا ہواہے جس سے اب ان شعبوں میں نہ صرف بہتری مضبوطی آئی ہے بلکہ عوام کے مسائل میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ سینئر وزیر نے ضلعی حکام کو ہدایت کی کہ دیر بالا میں مفاد عامہ کے جاری منصوبوں کو بہتر معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول