ٹوپی علماء مجلس شوریٰ ٹوپی نے صوبائی حکومت کا اعزازیہ مسترد کر دیا

ٹوپی علماء مجلس شوریٰ ٹوپی نے صوبائی حکومت کا اعزازیہ مسترد کر دیا

  

ٹوپی (نامہ نگار) علماء مجلس شوریٰ ٹوپی نے صوبائی حکومت کا اعزازیہ مسترد کر دیا۔علمائے کرام اللہ تعالیٰ پر اعتماد رکھیں، اللہ تعالیٰ ان کے تمام مسائل کو اپنی قدرت سے حل فرمائے گا، مفتی عبد الہادی تفصیلات کے مطابق ٹوپی سٹی کے علماء مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس مسجد ابراہیم خراڑی ٹوپی میں منعقد ہوئی ، جس میں ٹوپی سٹی کے علمائے کرام نے متفقہ طور پر صوبائی حکومت کی طرف سے ائمہ مساجد کے لئے اعلان کردہ اعزازیہ مسترد کر دیا۔اجلاس سے جامعہ قاسم العلوم گندف کے مہتمم شیخ القرآن مولانا مفتی عبد الہادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام اللہ تعالیٰ پر اعتماد رکھیں، اللہ تعالیٰ ان کے تمام مسائل کو اپنی قدرت سے حل فرمائے گا، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اعزازیہ کا اعلان غیر قانونی ہے، کیونکہ ائمہ مساجد کے لئے کوئی سکیل مقرر نہیں کیا گیا ہے ، اور نہ اسمبلی میں اس کے لئے کوئی ترمیم پاس کی گئی ہے، اس لئے ائمہ مساجد کو اس رقم کو قبول کرنے سے اجتناب کرنا بے حد ضروری ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -