چوری کے ملزمان گرفتار ،مسروقہ رقم برآمد

چوری کے ملزمان گرفتار ،مسروقہ رقم برآمد

پشاور (کرائم رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی بروقت کاروائی موسیقی کے دوکان سے چوری کر نے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کرلی ۔تفصیلات کے مطابق مدعی گل وزیر ولد محمددوست حماد سکنہ رشکئی نوشہرہ نے مورخہ 07.01.2018 کو تھانہ تہکال میں رپورٹ درج کی کہ میرا شوکت پلازہ تہکال پایان میں موسیقی کا دفتر ہے میرے دفتر سے فضل کریم ولد یار محمد سکنہ رشکئی ،مرتضیٰ ولد بہادر خان سکنہ سر ڈھیری نے بیگ کا تالہ توڑ کر 2 لاکھ تیس ہزار روپے چوری کر کے لے گئے مقدمہ درج کر کے ایس پی کینٹ وسیم ریاض خان نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاؤن عبدالسلام خالد کی نگرانی میں ایس ایچ او تہکال محمد بلال خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے بروقت کاروائی کر کے دو ملزمان فضل کریم ولد یار محمد سکنہ رشکئی ،،مرتضیٰ ولد بہادر خان سکنہ سر ڈھیری کوگرفتار کر کے انکے قبضے سے مسروقہ رقم 2 لاکھ 30 ہزار روپے برآمد کر کے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر