کوہاٹ 2 تھانوں کے ایس ایچ اوکے تبادلے و تعنیاتی

کوہاٹ 2 تھانوں کے ایس ایچ اوکے تبادلے و تعنیاتی

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ کے ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوزاور انچارج ٹریفک سمیت متعدد پولیس افسران کے تبادلوں و تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ۔ ڈی پی او کوہاٹ عباس مجید خان مروت کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ استرزئی انسپکٹر گل جنان کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ کے ڈی اے تعینات کردیا گیا ہے جبکہ انکے پیش رو سب انسپکٹر محمد وقاص کو انچارج ٹریفک پولیس تعینات کرکے تھانہ استرزئی میں تعینات سب انسپکٹر عباس علی کو ایس ایچ او تھانہ استرزئی کے فرائض سونپ دئیے گئے ہیں ۔اسی طرح انچارج ٹریفک پولیس میاں نظام گل کو ٹریفک سٹاف میں بطور ٹکٹنگ آفیسر خدمات انجام دینے پر متعین کیا گیا ہے۔تبادلوں اور تعیناتی کا یہ اعلامیہ فوری طور پر نافذالعمل ہے اور تبدیل ہونے والے پولیس افسران کو نئے جائے تعیناتی پر فوری حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -