ٹانک میں درجنوں معذور افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ٹانک میں درجنوں معذور افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)درجنوں معذور افراد کا اپنے حقوق کیلئے پریس کلب ٹانک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ٹانک کے درجنوں معذور افراد نے حکومت سے اپنے حقوق اور جائز مطالبات کے حق میں پریس کلب ٹانک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا معذور مظاہرین نے ٹانک سے منتخب ایم این اے داور خان کنڈی اور ایم پی اے محمود احمد بیٹنی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سدا بہار ویلفےئر آرگنائزیشن برائے معذوران ضلع ٹانک کے صدر گل بادشاہ،جنرل سیکرٹری رحمت اللہ،سینئر ناب صدر سراج خان اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سرکاری محکموں میں مقرر کردہ کوٹہ معذوران کو ملنے کی بجائے سیاسی مداخلت کے بھینٹ چڑھ جاتا ہے جس سے معذوروں کے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے ٹانک کے منتخب ایم این اے اورایم پی اے نے ہمارے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کی بجائے ہمیشہ غصب کئے ہیں انہوں کہا کہ سرکاری محکموں میں معذور افراد کیلئے مختص کوٹہ بھاری رقوم کے عوض فرخت کرکے معذوروں کو ان کے حقوق سے محروم کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مطالبات کے سلسلے میں وزیراعلی ہاوس سے لے کر بنی گا لا تک کے دروازے پر دستک دی ہے لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہمیں اپنا حق نہیں دے سکتی تو ہمیں جان سے ماردیں تاکہ معاشرے پر پڑا بوجھ ہمیشہ کیلئے ہلکا ہوجائے انہوں نے کہا کہ معذوروں کی فلاح وبہبود کیلئے آنے والا فنڈز شفاف طریقے سے استعمال میں لایا جائے تاکہ معذوروں کو درپیش مسائل حل ہوسکیں۔