پبی ،بجلی کے کروڑوں کے واجبات 3 دن میں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن

پبی ،بجلی کے کروڑوں کے واجبات 3 دن میں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی(نما ئندہ پاکستان) جڑو بہ چوڑاخ گڑھی فیض اللہ میرہ ارمڑچھپری اور متہ خیل کے بجلی صار فین اپنے کروڑوں روپے کے واجبات تین دنوں کے اندر اندر ادا کریں اور غیر قا نو نی ،ڈائریکٹ کنڈے ہٹا دیں اس کے بعد واجبات ادا نہ کر نے پر ان کی مکمل طور پر بجلی کاٹ دی جا ئے گی ایس ڈی او پیسکو نمبر2 پبی شاہد اقبال نے کہا کہ پیسکو چیف کی ہدا یت پر واجبات ادا نہ کر نے اور غیر قا نو نی ،ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کر نے والوں کے خلاف ایکسین نو شہرہ سٹی یو سف حسین کی نگرا نی میںآ پریشن جار ی ہے انہوں نے کہا کہ جڑو بہ پر بجلی کے 4 کروڑ 50 لاکھ چوراخ گڑھی فیض اللہ اور ارمڑ میرہ پر 8 کروڑ 45لاکھ43 ہزار روپے چھپری پر 20 لاکھ 56 ہزار ڈاگ اسما عیل خیل کے محلہ متہ خیل کے 2سو کے وی ٹرانسفارمر پر4 لاکھ50 ہزاراور ڈاگ اسما عیل خیل کے محلہ پر لاکھوں روپے کے بقا یا جات ہیں جو ابھی تک ان علاقوں کے صا ر فین نے جمع نہیں کئے ہیں ان کو بار بار جمع کر نے کے لئے نو ٹس جاری کئے لیکن ان کی طرف سے مثبت جواب نہین آیا انہوں نے کہا اگر ان دیہات کے بجلی صا رفین نے اپنے بقا یات جات تین دنوں کے اندر اندر جمع نہیں کی اور اپنے غیر قا نو نی کنکشن ختم نہیں کی تو ان خلاف سخت آپریشن کر ینگے اور ان کی مکمل طور پر بجلی کی سپلا ئی کاٹ دی جا ئے گی