حاجی فضل محمد محکمہ تعلیم میں 42سال تک خدمات سر انجام دینے کے بعدریٹائرڈ

حاجی فضل محمد محکمہ تعلیم میں 42سال تک خدمات سر انجام دینے کے بعدریٹائرڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ)تاریخ ساز شخصیت حاجی فضل محمد محکمہ تعلیم میں 42سال تک خدمات سر انجام دینے کے بعد شاندار انداز میں رحصت ہو گئے ۔ اساتذہ کرام اور طلباء رخصتی کے وقت پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔ الوداعی تقریب میں ڈی ای او سرا ج محمد سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ حاجی فضل محمد نے محکمہ تعلیم میں بہترین خدمات سے ایک تاریخ رقم کر دی ۔ میدان تعلیم میں اساتذہ طلبہ کی کردار سازی کیلئے حاجی فضل محمد کے تجربات سے پیدا اٹھایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سراج محمد خان نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1چارسدہ میں ماسٹر حاجی فضل محمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کی ہے ۔ انہوں نے موصوف کوذرین خدمات پر خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہاکہ انہوں نے نمبر 1سکول میں 42سال تک خدمات سرانجام دیکر ایک الگ تاریخ رکھ چھوڑی جو اساتذہ کیلئے ایک مثال ہے ۔ انہوں نے اپنے خداد سلاحیتوں سے علم کی شمع روشن کرکے بہترین انداز سے طلبہ کی علمی ،روحانی اور جسمانی تربیت کو مقدم رکھا ۔فضل محمد نے مثبت سرگرمیوں میں طلباء کو مشغول کراکے منفی سرگرمیوں کے راہ میں دیوار کاکردار ادا کیا۔ ہزاروں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں طلباء نے بالواسطہ اور بلا واسطہ فضل محمد کی تربیت سے مستفید ہو کر معاشرے کی خدمت کیلئے کمر بستہ ہوئے ۔ تقریب سے سکول پرنسپل احمد جان ،وائس پرنسپل فیاض خان اور سابق وائس پرنسپل تشریف اللہ و دیگر اساتذہ کرام نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر حاجی فضل محمد نے اساتذہ اور طلبہ کو الوداعی کلمات سے رخصتی لیتے ہوئے طلباء اور اساتذہ کی سسکیوں سے بہترین ماضی کے ساتھ ایک روشن مستقبل کا نوید اور پیغام دیا۔