کوہاٹ کا رہائشی سعودی عرب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

کوہاٹ کا رہائشی سعودی عرب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

کوہاٹ(بیورورپورٹ) کوہاٹ کے علاقہ میروزئی کے رہائشی وقار احمد جو محنت مزدوری کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھے سعودی عرب میں ایک ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہو گئے جس کی مییت گزشتہ روز سعودی عرب سے پاکستان لا ئی گئی جنہیں بعد ازاں مر حوم کو اپنے آبائی قبر ستان میروزئی میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے آفراد کے علاوہ معززین شہر اور علاقہ کے عوام نے کثیر تعداد میں شر کت کی مر حوم منظور احمد کے بڑے بھائی اور فہد کے والد محترم تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر