تحصیل کلاچی کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں ،اکرام اللہ گنڈاپور

تحصیل کلاچی کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں ،اکرام اللہ گنڈاپور

  

پشاور ) پاکستان نیوز(خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت اکرام اللہ خان گنڈا پور نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی کابینہ کا ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کو ضلع کا درجہ دینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کلاچی کے عوام کا یہ انتہائی دیرینہ مطالبہ تھا جسے پاکستان تحریک انصاف کی عوامی حکومت میں پورا کر دیا گیا۔اکرام اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے منشور کے مطابق صوبے اور عوام کی ترقی کیلئے کوشاں ہے اور اسی وجہ سے پی ٹی آئی آج عوام میں مقبول ترین سیاسی پارٹی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سابقہ روایات کے بر عکس خالی خولی اعلانات کی بجائے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ پارٹی ہے۔ اکرام اللہ خان نے کہا کہ اب عوام کو بھی چاہئیے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ مستقبل میں بھی ہم سب مل کر اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ اور ترقیافتہ ماحول فراہم کر سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -