عوامی نیشنل پارٹی مالاکنڈکے سابقہ ضلعی صدربزرگ محمدعزیزکاکابقضائے الٰہی انتقال کرگئے

عوامی نیشنل پارٹی مالاکنڈکے سابقہ ضلعی صدربزرگ محمدعزیزکاکابقضائے الٰہی ...

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی مالاکنڈکے سابقہ ضلعی صدربزرگ سیاستدان محمدعزیزکاکابقضائے الٰہی انتقال کرگئے مرحوم کانمازجنازہ آج بروزمنگل صبح گیارہ بجے ان کے ابائی گاؤں پلوٹل سخاکوٹ مالاکنڈایجنسی میں اداکی جائیگی ۔مرحوم دوست محمدکے والد جبکہ علی خان کے ماموں تھے ۔تمام دوست واحباب سے نمازجنازے میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارصوبائی اسمبلی اعجازعلی خان اوردیگرکارکنوں نے محمدعزیزکاکاکے وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورپسماندہ گان کیلئے صبروجمیل کی دعاکی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -