پڑانگ غار میں جائیداد تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ، ایک زخمی

پڑانگ غار میں جائیداد تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ، ایک زخمی

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ( مہمند ایجنسی، تحصیل پڑانگ غار میں جائیداد تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ، ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مہمند ایجنسی لوئر سب ڈویژن تحصیل پڑانگ غار سپینہ خاورہ میں ملک خان سید اور گران میر فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں حسن ولی ولد محمد اسلام نامی شخص گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ جنہیں طبی امداد کی غرض سے تنگی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وجہ جائیداد کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر