تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوس کیا ،ابرار یوسفزئی

تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوس کیا ،ابرار یوسفزئی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)قو می وطن پارٹی پختون قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیں تبدیلی کے نام نہاد دعویدروں نے پختون قوم کیلئے کچھ نہیں کیا قو می وطن پارٹی پختون قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے حقیقی تبدیلی لائینگے ملا کنڈ ایجنسی میں ٹیکس کے نفاذ اور لیویز کی جگہ پولیس کی تعیناتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کر ینگے ا ن خیالات کا اظہار قو می وطن پارٹی کے ڈوثرنل وائس چےئر مین محمد ابرار خان یوسفزئی نے الہ ڈھنڈ ڈھیری میں شمولیتی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں سے درجنوں کارکن مستعفی ہو کر قو می وطن پارٹی میں شامل ہو گئے شمولیت اختیار کر نے والے میں شاہ رحمن،شیر رحمن ،کاشف ،دلاور خان ،کریم ،اورنگزیب ،دوست محمد ،قا ضی حیدر اور باروز خان شامل ہے تقریب سے جنر ل سیکرٹری نیک محمد ،نیاز بہادر ،رفیع اللہ اور دیگر نے بھی خطا ب کیا محمد ابرار خان یوسفز ئی نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بیس بیس گھنٹے غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کی جارہی ہیں جسکی وجہ سے گھریلوں صارفین کو مشکلات کے علاوہ لو گوں کا کاروبار ختم ہو گیا ہے حکومت فوری طور پر ظالمانہ لو ڈشیڈ نگ کا سلسلہ بند کریں بصورت دیگر قو می وطن پارٹی شدید احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر