مہمند ایجنسی میں تین فیکٹریوں کی بجلی منقطع،ٹرانسفارمر پر قبضہ

مہمند ایجنسی میں تین فیکٹریوں کی بجلی منقطع،ٹرانسفارمر پر قبضہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، پولیٹیکل انتظامیہ کی کاروائی تین فیکٹریوں کی غیر قانونی بجلی کاٹ کر ٹرانسفرمر قبضے میں لے لئے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر کے عوامی او ر علماء وفود کی جانب سے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور واپڈا اہلکاروں کے خلاف شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی کمرشل کنکشن کاٹ کر عوام کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کے روز پولیٹیکل انتظامیہ لوئر مہمند نے واپڈا اہلکاروں کے ہمراہ تحصیل پنڈیالئی ڈنڈ کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے تین کرش فیکٹریوں کے بجلی کنکشن کاٹ تین عدد ٹرانسفر مر ز قبضے میں لے لئے ہیں۔ پولیٹیکل حکام نے واپڈا مہمند ایجنسی کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے غیر قانونی کنکشن کاٹے جانے اوروہ بجلی عوام کو فراہم کی جائے تاکہ جس سے پینے کے پانی کا مسئلہ فوری حل ہو جائے۔