پورن میں ن لیگ کو دھچکا پورا گاؤں پی ٹی آئی میں شامل

پورن میں ن لیگ کو دھچکا پورا گاؤں پی ٹی آئی میں شامل

  

پورن(نامہ نگار) مخوزی میں ن لیگ کو دھچکا پورا گاؤں پاکستان تحریک انصاف میں شامل تفصیلات کے مطابق مخوزی کے گاؤں برجوکانے میں پورا گاؤں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگیاہے شمولیتی تقریب سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالمنعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں شانگلہ میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی آئے روز عوام پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جس کیوجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکارہے اس موقع پر محمد آیاز ،محمد زیب ،اکبر علی سمیت سینکڑوں افراد نے خاندانوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالمنعیم نے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیااس موقع پر انہوں نے کالیل روڈ کا بھی اعلان کیا جو کہ الوچ سے حاجی بابا چوک تک52کلومیٹر ہوگا جس کیوجہ سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -